خاتون ڈاکو کی ساتھی کے ہمراہ 30 لاکھ کی ڈکیتی

خاتون ڈاکو کی ساتھی کے ہمراہ 30 لاکھ کی ڈکیتی
خاتون ڈاکو کی ساتھی کے ہمراہ 30 لاکھ کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قویمتی اشیاءسے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ ندیم ٹاﺅن میں ایک خاتون ڈاکو اور اس کا ساتھی ایک گھر میں گھس گئے، شگفتہ نامی خاتون کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈاکوﺅں نے ڈیفنس بی میں اویس کی دکان سے 50 ہزار کی نقدی، مسلم ٹاﺅن میں شوکت سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، چوہنگ میں حمزہ سے 90 ہزار نقد، ہنجروال میںا حمد سے سوا لاکھ روپے، لیاقت آباد میں شوکت سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے، مغل پورہ میں عاصم سے 80 ہزار روپے، اچھرہ میں سیف سے 36 ہزار، ہربنس پورہ میں اکبر سے 30 ہزار اور کاہنہ میں نثار سے 27 ہزار نقد اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ گارڈن میں خالد کی گاڑی جبکہ شاہدرہ میں اقبال، لوہاری میں احمد، قلعہ گجر سنگھ میں عالی، ساندہ میں شاہ زیب، ٹاﺅن شپ میں عدیل، کوٹ لکھپت میں اصغر، کاہنہ میں اسد، شیراکوٹ میں وارث کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئیں۔

مزید :

لاہور -