دیپال پور میں اوباش نوجوان نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دیپال پور میں اوباش نوجوان نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دیپال پور میں اوباش نوجوان نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوباش نوجوان نے نرسری کے سٹوڈنٹ 5 سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ  مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلاتکے مطابق گرین سٹی دیپال پور کے رہائشی محمد بوٹا کے نرسری کے سٹوڈنٹ 5 سالہ معصوم بچہ فیضان سکول سے پڑھ کر گھر واپس آیا اور گھر سے کھیلنے باہر نکلا اور دو گھنٹے تک گھر واپس نہ آیا تو تشویش ہونے پر اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کی غرض ہمراہ گواہان نکل پڑا، جب دربار بابا شاہ بھیری گیلانی ولاز دیپال پور کے قریب پہنچے تو وہاں پر زیر تعمیر مکان سے فیضان کے چیخنے چلانے کی آواز آرہی تھی۔ گواہان اور محمود بوٹا والد فیضان مکان میں داخل ہوئے اور دیکھا تو ملزم محمد علی ولد اسحاق قوم حجام میرے بیٹے سے بدفعلی کررہا تھا۔

جس کر پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقامی پولیس تھانہ سٹی دیپال پور نے متاثرہ بچے کے والد محمود بوٹا ولد نور محمد ساکن نظام دین تحصیل دیپال پور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 825/17 بجرم 377ت پ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید :

اوکاڑہ -