خواجہ آصف کی صاحبزادی کی جسٹس عظمت سعید کے بھانجے سے شادی

خواجہ آصف کی صاحبزادی کی جسٹس عظمت سعید کے بھانجے سے شادی
خواجہ آصف کی صاحبزادی کی جسٹس عظمت سعید کے بھانجے سے شادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی ہفتہ کو لاہورمیں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کے بھانجے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔خواجہ آصف کی بیٹی فاطمہ کی منگنی امریکا میں مقیم بزنس مین سلطان خان کے بیٹے سمیر سے ہوئی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق منگنی کی تقریب گزشتہ سال کے اواخر میں امریکا میں منعقد ہوئی تھی جس میں جسٹس عظمت سعید نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر پہلی بار خواجہ آصف اورجسٹس عظمت سعید کی ملاقات ہوئی تھی۔جسٹس عظمت سعید خواجہ آصف کے داماد کے ماموں ہیں۔منگنی ایک ایسے وقت میں ہوئی تھی جب سپریم کورٹ پاناماپیپرکیس کی سماعت کررہی تھی جبکہ جسٹس عظمت سعید بھی اس بنچ کا حصہ تھے۔فاطمہ اورسمیر کا نکاح ہوچکا ہے جبکہ بارات آج لاہور میں ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -