پیار سے انکار پر خاوند نے بیوی کو مار ڈالا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک شخص نےپیار سے انکار پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔35 سالہ سنجیہو کمار پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مار دیا جبکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’وہ کافی دنوں سے اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر رہی تھیں اور منگل کو انھوں نےجسمانی تعلق قائم کرنے سے دوبارہ انکار کیا جس پر اُن کے شوہر غصے میں آ گئے اور انھوں نے گلا دبا دیا،دو دہائیوں سے یہ جوڑا رشتہ ازواج میں منسلک تھا اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ قتل کا یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ایک گاؤں میں ہوا۔
انڈیا میں گھریلو تشدد کی بڑی وجہ معاشرے میں مردوں کو زیادہ اہمیت دینا ہے جہاں عورتوں کو مردوں سے کم تر تصور کیا جاتا ہے۔