چیف جسٹس ثاقب نثار نے تربت میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا،72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے تربت میں 20افرادکے قتل کانوٹس لے لیااورآئی جی بلوچستان،ڈی جی ایف آئی اے سے 3روزمیں رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تربت،بلیداسے لاشیں ملنے کی خبروں پرازخودنوٹس لیااور سکیورٹی اداروں سے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی، چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا کر رہے ہیںاور آئندہ واقعات کی روک تھام کیلئے کیا کریں گے وہ بھی بتایا جائے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں 4 روز کے دوران 20 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کو کالعدم تنظیم نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔