بول ٹی وی اور عامر لیاقت کی لڑائی میں حمزہ علی عباسی بھی کود پڑے، ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

بول ٹی وی اور عامر لیاقت کی لڑائی میں حمزہ علی عباسی بھی کود پڑے، ایسی بات کہہ ...
بول ٹی وی اور عامر لیاقت کی لڑائی میں حمزہ علی عباسی بھی کود پڑے، ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بول ٹی وی پر بیٹھ کر انہوں نے انتظامیہ کے کہنے پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں ۔ عامر لیاقت حسین کے اس الزام کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ چینل پر کام کرنے والے باقی تمام اینکرز کو بھی انتظامیہ ہی ہدایات دیتی ہوگی ۔ اسی الزام سے بچنے کیلئے بول ٹی وی کے اینکر حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے اور اپنا معاملہ کلیئر کردیا۔
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس اللہ کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان، مال اور عزت ہے، بول ٹی وی پر جو بھی لفظ میں بولتا ہوں وہ میرے اپنے ہوتے ہیں۔ میں جس بھی رائے کا اظہار کرتا ہوں وہ میری روح اور دل کی نمائندگی کرتی ہے، چینل کی طرف سے کبھی بھی مجھے ڈکٹیٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی چند پیسوں کیلئے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو ان کے ضمیر کے خلاف اور لوگوں کی گمراہی کا باعث بنے۔


حمزہ علی عباسی نے عامر لیاقت حسین کے الزام پر کہا کہ وہ اس جھگڑے کا حصہ نہیں بننا چاہتے، انہوں نے صرف خود کو کلیئر کرنے کیلئے یہ ٹویٹ کی۔ انہوں نے کچھ ٹویٹس کے جواب بھی دیے جن میں انہوں نے واضح طور پر کسی بھی پرامپٹر سے دیکھ کر پروگرام کرنے کی تردید کی ہے۔


واضح رہے کہ پرامپٹر ایک سکرین ہوتی ہے جو اینکر کے سامنے رکھی جاتی ہے جس سے دیکھ کر وہ خبریں پڑھتا یا پروگرام کے دوران کوئی رپورٹ پیش کرتا ہے۔ اس سکرین پر پہلے سے لکھا ہوا سکرپٹ جلی حروف میں چلتا ہے تاکہ اینکر کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

تفریح -