پیرس کے مشہور زمانہ لوور میوزیم میں آرٹ شاپنگ کے نام سے بین الاقوامی نمائش کا اہتمام

پیرس کے مشہور زمانہ لوور میوزیم میں آرٹ شاپنگ کے نام سے بین الاقوامی نمائش کا ...
پیرس کے مشہور زمانہ لوور میوزیم میں آرٹ شاپنگ کے نام سے بین الاقوامی نمائش کا اہتمام

  

پیرس(ایاز محمود ایاز)آرٹ اور ادب کی سرزمین پیرس کے معروف ترین لوور میوزیم کے ایکسپو ہال میں آرٹ شاپنگ کے پلیٹ فارم سے اکیسویں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش کو دس سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ آرٹ کی اس بین القوامی نمائش کے اکیسویں ایڈیشن میں برازیل ، آذربائیجان ، فرانس، مراکو ، جرمنی ، روس ، اٹلی سمیت دنیا بھر سے پچیس سے زائد ممالک کے سات سو سے زائد آرٹسٹوں نے شرکت کی اوراپنے تیارکردہ منفرد اورخوبصورت فن پارے نمائش میں پیش کئے،نمائش میں آرٹسٹوں کے تین ہزار سے زائد فن پارے رکھے گئے ، فن پاروں کے اس عارضی شہر میں آرٹسٹوں کے بنائے گئے پینٹنگ کے ایسے نمونے بھی پیش کیے گئے جن کو دیکھ کر حقیقت کا کمان ہوتا تھا ۔ ہاتھ سے بنے شاندار شاہکار اور مختلف رنگوں سے تخلیق کئے گئے دیدہ زیب فن پارے دیکھنے فرانسیسی کمیونٹی سمیت غیر ملکی سیاحوں نے بھی لوور میوزیم کارخ کیا اورفنکاروں کی مہارت کو سراہا اور پسندیدہ فن پاروں کی قیمت ادا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی آرٹ کی اس نمائش سے فنکاروں کے فن کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ جونیئرزکو بھی سینئرزسے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے یہ نمائش دنیا بھر کے آرٹسٹوں کو ایک چھت تلے اکٹھا ہونے کاموقع بھی فراہم کرتی ہے اور آرٹ کے دلداہ اپنے پسندیدہ فن پارے براہ راست خرید بھی سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی