سونے کی تولہ اوردس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
کراچی(آن لائن) سونے کی تولہ اوردس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔سونے کی تولہ اوردس گرام قیمتوں میں بالترتیب150 اور129 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے تولہ قیمت 53ہزار400 روپے اور دس گرام45ہزار 771 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیرکسی تبدیلی کے800 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پرمستحکم رہی۔