قرضہ کی رقم واپس کرنے کے تنازعہ پر چکن فروش نے مشتعل ہو کر چھریوں کے پے درپے وار کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا

قرضہ کی رقم واپس کرنے کے تنازعہ پر چکن فروش نے مشتعل ہو کر چھریوں کے پے درپے ...
قرضہ کی رقم واپس کرنے کے تنازعہ پر چکن فروش نے مشتعل ہو کر چھریوں کے پے درپے وار کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا

  

فیصل آباد(آن لائن) قرضہ کی رقم واپس کرنے کے تنازعہ پر چکن فروش نے مشتعل ہو کر چھریوں کے پے درپے وار کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا‘ بیٹے کی حالت نازک‘آن لائن کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 24 گ ب میں 55 سالہ رمضان ولد سیان اور اس کا 18سالہ بیٹے چاند ولد رمضان کا اسی علاقہ میں چکن فروش زاہد قرضہ کی واپسی کے سلسلہ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا‘ جس پر مشتعل ہو کر زاہد نے دکان پر پڑی چھری کے وار کر کے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا‘ جس کے نتیجہ میں رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ زخمی چاند کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا‘ ملزم موقع سے فرار ہو گیا‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مارچری منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید : فیصل آباد