سعودی حکومت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 100ارب ڈالر تک بازیاب کرنے میں کامیاب ہوجائیگی: بلوم برگ

سعودی حکومت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 100ارب ڈالر تک بازیاب کرنے میں کامیاب ...
سعودی حکومت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 100ارب ڈالر تک بازیاب کرنے میں کامیاب ہوجائیگی: بلوم برگ

  

جدہ (محمد اکرم اسد) امریکہ کے خبررساں ادارے بلومبرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی حکومت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 100ارب ڈالر تک بازیاب کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ بلومبرگ نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس رقم کی بابت بھی یہ ثابت ہوجائیگا کہ اسے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا گیا ہے، اسے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا جائیگا۔ اسے ذاتی دولت کے زمرے سے نکال لیا جائیگا۔ سعود ی وزارت اطلاعات نے 2ہفتے قبل توجہ دلائی تھی کہ بدعنوانی کی ملزم شخصیات کے مالی معاملات اور بینک کھاتوں کو دریافت کرکے منجمد کیا جائیگا۔

مزید : عرب دنیا