اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ماہ قید، 25 ہزار ریال جرمانے کی سزا

اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ...
اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ماہ قید، 25 ہزار ریال جرمانے کی سزا

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین کے ساتھ معاملات پر سزاﺅ ں کا اعلان کردیا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ جو شخص بھی اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کریگا اسے6ماہ قید، 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی ۔یہ سزا اُن کےلئے ہے جو کسی ایک کو سفر کی سہولت مہیا کریگا یا کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپائے گا یا مدد کریگا یا روزگار فراہم کریگا۔ اسکی تشہیر بھی ہوگی۔ اگر غیر ملکی ہوگا تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سفر کی سہولت دینے یا اپنے یہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

مزید : عرب دنیا