آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان

آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان
آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی ماہرموسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں بعد کہیں موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔بارشوں کا سلسلہ کئی دن تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کا پورا علاقہ بارش کی زد میں آنے جارہا ہے۔الجہنی نے توقع ظاہر کی کہ طریف ، عرعر، رفح، الجوف ، حائل اور قصیم میں ہلکی پھلکی بارش ہوگی۔ اسکے بعد الخفجی ، حفر الباطن ، القیصومہ اور شمال مشرق بعید میں بارش کا سلسلہ ہوگا۔ آخر میں مغربی ساحل ينبع اور جدہ کے شهرى بھی بارش سے لطف اندوز ہونگے۔

مزید : عرب دنیا