نئی گاڑی لے کر سیر کو نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

نئی گاڑی لے کر سیر کو نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں ...
نئی گاڑی لے کر سیر کو نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی گاڑی لینے کے بعد سیر کرنے والے خاندان کی گاڑی مری کے قریب گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مری کی یونین کونسل پلک کے گاوں بنگارہ میں کار کھائی میں جا گری،حادثے میں 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق افراد میں حاجی آصف، ان کا بیٹا فیصل عباسی اور ان کے 4 پوتے شامل ہیں ، مقامی افراد کے مطابق حاجی آصف کے خاندان نے گزشتہ روز ہی نئی گاڑی خریدی تھی اور آج علاقے میں گھومنے کے لیے نکلے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیو عملے کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے گاڑی سے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں۔

مزید :

اسلام آباد -