بنگلہ دیش اور میانمار روہنگیا بحران خود حل کریں: چین
ڈھاکا(این این آئی)چین نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کو مل کر روہنگیا مسلمانوں کی مہاجرت سے پیدا ہونے والا بحران باہمی مکالمت سے خود حل کرنا چاہیے۔
ارجنٹائن کی فوجی آبدوز لاپتا، عملے کے 44 ارکان سوار
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ڈھاکا میں چینی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کو اس بحران کے حل کے لیے کسی بین الاقوامی پیش رفت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بحران کے حل کی کوششوں میں بین الاقوامی برادری کو لا کر معاملے کو پیچیدہ بنانے کی بجائے دو طرفہ بات چیت کا راستہ اپنایا جانا چاہیے۔