ہسپانوی حکام نے کھلے سمندر سے مزید 500مہاجرین کو بچا لیا

ہسپانوی حکام نے کھلے سمندر سے مزید 500مہاجرین کو بچا لیا
ہسپانوی حکام نے کھلے سمندر سے مزید 500مہاجرین کو بچا لیا

  

میڈرڈ(این این آئی)ہسپانوی حکام نے شمالی افریقہ سے بحیرہ روم کے راستے یورپ کا سفر کرنے والے مزید قریب 500 تارکین وطن کو کھلے سمندر سے بچا لیا۔

ایران خطے میں جارحانہ رویئے میں کمی لائے:فرانسیسی صدر

عرب ٹی وی کے مطابق یہ مہاجرین 44 مختلف خستہ حال کشتیوں میں سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 450 کے قریب تارکین وطن کو بحیرہ روم کے کھلے پانیوں سے جبکہ 40سے زائد کو آبنائے جبرالٹر کے علاقے سے ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو کیے جانے کے بعد یہ تمام 500 کے قریب تارکین وطن جنوبی سپین کے بندرگارہی شہر کارتاخینا پہنچا دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کشتیوں میں سے زیادہ تر نے اپنا سفر الجزائر کے ساحلی علاقوں سے شروع کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی