کولکتہ ٹیسٹ،چوتھے دن کا کھیل ختم،بھارت نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر171رنز بنالئے

کولکتہ ٹیسٹ،چوتھے دن کا کھیل ختم،بھارت نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان ...
کولکتہ ٹیسٹ،چوتھے دن کا کھیل ختم،بھارت نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر171رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکااور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک بھارت نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بناتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر171رنز بناتے ہوئے 49رنز کی برتری حاصل کر لی،کریز پر اس وقت لوکیش راہول73اور چیتشیور پجارا 2رنز کے ساتھ موجود ہیں۔


کولکتہ کے ایڈن گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکانے چوتھے دن کے کھیل کاآغاز165رنز 4کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کیا توان کو پانچواں نقصان200کے مجموعے پر ہوا،جب نیروشن ڈک ویلا35رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے،اس کے بعد رنگنا ہیراتھ نے کمال بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوقیمتی67رنز دئیے۔
سری لنکاکی پوری ٹیم 294رنز بناکر آﺅٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی اور بھونیش کمارنے 4,4اور امیش یادیونے 2وکٹیں حاصل کی۔
بھارت نے جب اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیاتواسے 122رنز کا خسارا تھا،جسے لوکیش راہول اور شیکھر دھون نے کمال ذمہ داری سے ختم کر دیاان کی شراکت داری 166رنز تک رہی، شیکھر دھون94رنز بناکر پویلین لوٹ گئے لیکن لوکیش اور پجارا کا سفر جاری رہا ۔
خراب روشنی کے باعث چوتھے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 171رنز بناتے ہوئے 49رنز کی برتری حاصل کر لی۔

مزید :

کھیل -