’ ’ اللہ اکبر ‘‘ کا نعرہ لگانے پر فرانسیسی مسلمان کو گولی ماردی گئی
پیرس(این این آئی)سپین میں پولیس نے ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر ایک غیر مسلح فرانسیسی کو’ ’ اللہ اکبر ‘‘ کا نعرہ لگانے پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔
امریکی صدرٹرمپ کا بہت جلد فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کافیصلہ: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانسیسی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میں پیش آیا،اس علاقے میں ایک ٹول پلازہ پر کئی دوسرے ڈرائیوروں کی طرح یہ فرانسیسی شہری بھی، جو ایک مراکشی نژاد مسلمان ہے، ایک خاتون کے ساتھ اپنی گاڑی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش میں تھا۔ یہ شخص قدرے اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کہتا جا رہا تھا۔تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ شاید وہ مسلح تھا اور کوئی حملہ کرنا چاہتا تھا،اس لئے اسے گولی ما ر دی گئی۔