اسحاق ڈار استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے تھے لیکن پھر ۔۔۔وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق ایسی اندرونی کہانی سامنے آگئی کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی

اسحاق ڈار استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے تھے لیکن پھر ۔۔۔وزیر خزانہ کے استعفے سے ...
اسحاق ڈار استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے تھے لیکن پھر ۔۔۔وزیر خزانہ کے استعفے سے متعلق ایسی اندرونی کہانی سامنے آگئی کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہو گئے تھے لیکن پھر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ ان کا موقف تھا کہ استعفے سے غلط پیغام جائے گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے استعفا دینے سے انکار کردیا ۔اس سلسلے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کو استعفے کے لیے کہا جس پر پہلے تو اسحاق ڈار استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہو گئے لیکن پھر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ۔اسحاق ڈار کا موقف ہے کہ استعفیٰ دینے سے غلط پیغام جائے گا ۔اس حوالے سے نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کی تجویز دی تھی ۔اسحاق ڈار لندن میں اپنے علاج کی غرض سے موجود ہیں اور وہ اپنے علاج کے لیے ہارلے سٹریٹ پر واقع کلینک میں جاتے ہیں ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو پاکستان میں نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کا کہا تھا ۔

مزید : اسلام آباد