2سو مجاہدین وادی میں موجود ،رواں سال کے دس مہینوں میں مقبوضہ کشمیر میں 190مقامی و غیر ملکی جنگجوؤں کو شہید کیا : بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو کا اعتراف

2سو مجاہدین وادی میں موجود ،رواں سال کے دس مہینوں میں مقبوضہ کشمیر میں ...
2سو مجاہدین وادی میں موجود ،رواں سال کے دس مہینوں میں مقبوضہ کشمیر میں 190مقامی و غیر ملکی جنگجوؤں کو شہید کیا : بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو شدت پسند اور مجاہدین قرار دے کر جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات جہاں خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہیں بلکہ اس سے عالمی امن بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،اب بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ قابض فوج اور سیکیورٹی اداروں نے رواں برس کے ساڑھے 10مہینوں میں 190جنگجوؤں کو مقابلوں میں شہید کیا گیا ،جبکہ ان شہید ہونے والوں میں 80کشمیری اور 110غیر ملکی مجاہد شامل تھے تاہم ’’غیر ملکی مجاہدین ‘‘ کے حوالے یا ان کی شناخت کے بارے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے :سعودی سفیر محمد بن نواف سعید المالکی

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’آج تک ‘‘ کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کی پندرویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نیبادامی باغ میں ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید،آئی جی پی کشمیر منیر احمد خان،آئی جی سینٹرل ریزرو فورس ذوالفقار حسن اور وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل بی ایس راجو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ مقبوضہ وادی میں وادی میں رواں برس کے ساڑھے دس مہینوں کے دوران 190 مقامی اور غیرملکی جنگجوؤں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ وادی میں اس وقت بھی تقریبا 200 مقامی اور غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سندھو کا کہناتھا کہکشمیر میں اس سال ہمارے بیشتر آپریشنز کامیاب رہے ہیں، ہم نے امسال آج تک 190 جنگجوؤں کو مار گرایا ہے، ان 190 جنگجوؤں میں 80 مقامی جبکہ 110 غیرملکی جنگجو شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ 110 غیرملکی جنگجوؤں میں سے66 کو لائن آف کنٹرول کے نذدیک دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا جبکہ تقریباً 125 سے 130 جنگجوؤں کو وادی کے اندرونی علاقوں میں مارگیا۔مقبوضہ وادی میں موجود جنگجوؤں کی تعداد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ سندھو نے کہا درست اعداد وشمار فراہم کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے، اعداد وشمار بدلتے رہتے ہیں، وادی میں موجود جنگجوؤں کی تعداد تقریبا 200 ہے، ان میں سے مقامی جنگجووں کی تعداد 110 سے 120 ہے جبکہ غیرملکیوں کی تعداد قریب 100 ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک اور آئے روز مقبوضہ وادی میں ہونے والے ہزاروں افراد کے احتجاج سے سخت نالاں ہے ،بھارتی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر تشدد ،آنسو گیس ،پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال اور ہزاروں افراد کو زخمی اور گرفتار کر کے جیلوں میں ٹھونسنے کے باوجود آزادی کی تحریک ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ،اپنی اسی ہزیمت کو چھپانے کے لئے قابض بھارتی فوج آئے روز تحریک آزادی اور مظاہروں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو ’’مجاہد ‘‘ قرار دے کر جعلی مقابلوں میں شہید کر دیتی ہے جس کا اعتراف آج بھارتی فوج کے ایک بڑے جنرل نے بھی کر دیا ہے ۔