تربت فائرنگ واقعہ، ملزم انسانی سمگلرکوئٹہ سے گر فتار: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تربت میں20افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایف آئی نے انسانی سمگلروں کے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلر صادق کو کو ئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم صادق انسانی سمگلنگ نیٹ ورک میں طالب کے نا م سے جاناجاتاہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے تربت میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا،72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم صادق خودکوایرانی ظاہر کرتاتھا ، تربت واقعے میں جاں بحق تمام افرادکوئٹہ میں صادق کے پاس تھے،ملزم صادق کوایف آئی اے نے گر فتارکیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم صادق کوئٹہ سے لو گوں کوغیرقانونی طریقے سے ایران لے کر جاتاتھا،ملزم کوپہلے سے گرفتارایجنٹ وحیدکی نشاندہی پرپکڑاگیا،تربت میں مارے گئے ذوالفقارکووحیدنے کو ئٹہ میں ملزم صادق کے حوالے کیاتھا۔
ایف آئی نے مرکزی ملزم کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔