سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کے لیے پیغام جاری کردیا

سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کے لیے پیغام جاری کردیا
سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کے لیے پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے معروف بالی ووڈ سٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم 'دھڑک' کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ملائکہ اروڑا کی نازیبا ڈانس کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
تفصیلات کے مطابق سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی’’ ڈبییو‘‘ فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار’’ ایشان ‘‘کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا،’’ مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہے‘‘، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ’’ مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی سٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی‘‘۔واضح رہے کہ بھارتی فلم ’’ Mom‘‘ میں سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا ۔ 

مزید :

تفریح -