زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کو جماعت کی سربراہی سے ہٹا دیا
ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے میں فوجی بغاوت کے بعد حکمران جماعت نے صدر رابرٹ موگابے کو جماعت کی سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، پارٹی کی سربراہی نائب صدر ایمرسن منگا گوا کریں گے۔
ملائکہ اروڑا کی نازیبا ڈانس کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
خبررساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق زمبابوے کی حکمران جماعت زمبابوے افریقین نیشنل یونین پی ایف نے صدر رابرٹ موگابے کو اپنی پارٹی کی سربراہی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق نائب صدر ایمرسن منگاگوا کوپارٹی کا نیا سربراہ مقررہ کردیا ہے ۔ ایمرسن منگا گوا کو چند ہفتے قبل صدر موگابے نے فارغ کر دیا تھا، ان کی برطرفی کے بعد کئی ایسے واقعات ہوئے جس کے بعد فوج نے مداخلت کر کے صدر موگابے کو نظر بند کر دیا تھا۔
Zanu-PF gives Mugabe an ultimatum. Resign by tomorrow noon or face impeachment. Will that be enough to persuade him? pic.twitter.com/5bqdUyQiPR
— andrew harding (@AndrewWJHarding) November 19, 2017