وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے سفیر کی الوداعی ملاقات،آپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے:شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے سفیر کی الوداعی ملاقات،آپ پاکستان کے عظیم دوست کے ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے سفیر کی الوداعی ملاقات،آپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعلی کا کہنا تھاکہ آپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میں رہیں گے۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترک سفیر نے پاک ترک تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے،آپ کے دور میں دو طرفہ معاشی تعاون کا عظیم سفر آگے بڑھا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کہتے ہیں کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادارنہ دوستی کا سفر تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھا ہو اہے،دونوں ملکوں کی دوستی اپنی مثال آپ ہے،پنجاب میں ہاوسنگ، انفراسٹرکچر، صحت، ووکیشنل ٹریننگ اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ترک سفیرصادق بابر گرگن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میں پیشرفت کی ہے،پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کے خلوص ، پیار اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

مزید :

قومی -