پا ک فضائیہ کا طیارہ سی 130ایران میں امدادی اشیا کی فراہمی کے بعد واپس پہنچ گیا :ترجمان پاک فضائیہ

پا ک فضائیہ کا طیارہ سی 130ایران میں امدادی اشیا کی فراہمی کے بعد واپس پہنچ گیا ...
پا ک فضائیہ کا طیارہ سی 130ایران میں امدادی اشیا کی فراہمی کے بعد واپس پہنچ گیا :ترجمان پاک فضائیہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پا ک فضائیہ کا طیارہ سی 130 ایران میں امدادی اشیا کی فراہمی کے بعد واپس پہنچ گیا،سی 130 ایران میں زلزلہ زدگان کیلیے امدادپہنچاکرواپس نورخان ایئربیس پہنچٰا ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے تابڑ توڑ حملے ،11پولیس اہلکار ہلاک 8زخمی ،کئی پولیس چوکیاں نذر آتش

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایران پہنچائے گئے امدادی سامان میں165خیمے،1050کمبل شامل،200ترپالیں،200پلاسٹک کی چٹائیاں دیگرسامان بھی ایران پہنچایاگیا۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم نے زلزلہ متاثرین کیلیے امدادی سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ٹر انسپورٹ طیارے دوست ممالک کی مددمیں بھی پیش پیش رہتے ہیں،پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،دیرینہ ودوستانہ تعلقات کی وجہ سےایران نےصرف پاکستانی امدادقبول کی ہے۔

مزید : قومی