”آج یہ کام کرنے کا حکم ملا ہے ؟“عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ٹوئٹ کیا تو مریم نواز نے ایسا سوال کردیا کہ خفیہ اداروں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”آج یہ کام کرنے کا حکم ملا ہے ؟“عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ٹوئٹ کیا تو ...
”آج یہ کام کرنے کا حکم ملا ہے ؟“عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ٹوئٹ کیا تو مریم نواز نے ایسا سوال کردیا کہ خفیہ اداروں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ٹوئٹ کیا تو مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عمران خان نے کہا کہ شریف مافیہ کے فرنٹ مین اور کرپشن کے متعدد کیسوں میں عدالتوں سے مفروروزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہٹا نہیں سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کی کٹھ پتلی ہیں ۔ اس ٹوئٹ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر مریم نواز نے عمران خان کے لئے لکھا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے لئے ہے اور یہ لفظ آپ پر پورا اترتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آج آپ کو وزیراعظم کو کٹھ پتلی کہنے کا ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما الزام عائد کرتے ہیں کہ عمران خان خفیہ ایجنسیوں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -