سعودی حکومت نے شہزادوں کے بعد فوج کا رُخ کرلیا، کتنے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو پکڑلیا گیا؟ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

سعودی حکومت نے شہزادوں کے بعد فوج کا رُخ کرلیا، کتنے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو ...
سعودی حکومت نے شہزادوں کے بعد فوج کا رُخ کرلیا، کتنے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو پکڑلیا گیا؟ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور وزراءکی گرفتاری سے پیدا ہونے والا ہنگامہ ہی کچھ نہیں تھا کہ اب اس خبر نے کھلبلی مچادی ہے کہ کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کا سلسلہ سینئر فوجی افسران تک بھی پہنچ گیا ہے ۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق درجنوں کی تعداد میں فوجی افسران کو بھی کرپشن کے خلاف جاری آپریشن کے تحت تحقیقات میںشامل کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ان افراد پرکرپشن کے الزامات ہیں یا انہیں محض گواہوں کے طور پر طلب کیا جارہا ہے۔

پوری عرب دنیا بد ترین دہشتگردی کی لپیٹ میں لیکن اس تمام افراتفری کے درمیان ایک مسلمان ملک ایسا بھی ہے جہاں دہشتگرد اب تک ایک بھی کارروائی نہیں کرسکے

اس سے پہلے کی گئی گرفتاریوں کی وجہ سے ناصرف مملکت میں ایک بھونچال کی کیفیت تھی بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اقدام کے سیاسی اور معاشی اثرات کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے۔ مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید گرفتاریوں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے کہ جب یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ سعودی حکام گرفتار افراد کو بھاری اثاثوں کے عوض چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔ بہرصورت، فی الوقت صورتحال غیر یقینی ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ سینکڑوں اعلٰی ترین شخصیات کی گرفتاری کے بعد آپریشن رکے گا یا ابھی اس کا دائرہ مزید وسیع ہو گا۔

مزید : عرب دنیا