اماراتی کاروباری نے 30 کروڑ روپے میں گاڑی کا نمبر خرید لیا، اور نمبر بھی ایسا کہ کوئی آپ کو مفت میں بھی دے تو لینے کا دل نہ کرے

اماراتی کاروباری نے 30 کروڑ روپے میں گاڑی کا نمبر خرید لیا، اور نمبر بھی ایسا ...
اماراتی کاروباری نے 30 کروڑ روپے میں گاڑی کا نمبر خرید لیا، اور نمبر بھی ایسا کہ کوئی آپ کو مفت میں بھی دے تو لینے کا دل نہ کرے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں تو کسی کو ’2نمبر‘ کہنا گالی سے کم نہیں سمجھا جاتا، اور ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا لیبل کبھی اس کے ساتھ منسلک نا ہو، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ متحدہ عرب امارات میں گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ’2‘ لکھوانے کا ایسا جنون پایا جاتا ہے کہ لوگ اس کے لئے کروڑوں لٹانے پر تیار ہوجاتے ہیں۔ اس جنون کی تازہ ترین مثال ارب پتی نوجوان بزنس مین احمد المرزوقی نے پیش کی ہے، جنہوں نے اپنی گاڑی کیلئے یہ نمبر خریدنے کیلئے ایک کروڑ درہم (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) پھونک دئیے ہیں۔

سعودی عرب میں شہری کو خاتون سے صرف بات کرنے پر ہی گرفتار کرلیا گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

خلیج ٹائمز کے مطابق دلکش نمبروں کی نیلامی گزشتہ روز ایمریٹس پیلس میں ہوئی۔ اس موقع پر 23سالہ احمد الرزوقی سب سے زیادہ ایک کروڑ کی بولی دے کر 2نمبر کے مالک بن گئے۔ اس ’کامیابی‘ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”2 نمبر حاصل کرنے پر میں بہت پرجوش ہوں اور مجھے فخر بھی محسوس ہورہا ہے۔ یہ نمبر بہت اہم اور تاریخی ہے ۔ یہ متحدہ عرب امارات کے اتحاد یعنی 2 دسمبر کے دن کی علامت ہے۔ مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔ دیگر دلکش نمبروں میں 957 اور111 بھی شامل تھے جو بالترتیب 53000 درہم اور 64 لاکھ درہم میں نیلام ہوئے۔

مزید : عرب دنیا