اسحاق ڈارصحت یاب ہوکرواپس آئیں گے :رانا محمد افضل

اسحاق ڈارصحت یاب ہوکرواپس آئیں گے :رانا محمد افضل
اسحاق ڈارصحت یاب ہوکرواپس آئیں گے :رانا محمد افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے رہنمارانامحمد افضل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارصحت یاب ہوکرواپس آئیں گے،ان کی میڈیکل رپورٹ نہیں دیکھی اس لئے نہیں کہ سکتا کہ وہ کب تک واپس آئیں گے مگر اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ وہ واپس آئیں گے اس سلسلے میں کوئی بھی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
نجی چینل”دنیانیوز“کے پروگرام ” ٹونائیٹ ود معید پیرزادہ“میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے رہنمارانامحمد افضل کا کہنا تھا تمام لوگ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ اپنے اوپر بنائے گئے تمام کیسز کا مقابلہ کریں گے،اپنے دفاع میں وہ عدالت کی ہر پیشی پرپیش ہورہے ہیں۔
محمد افضل کہتے ہیں کہ عدالتوں کو نہ ماننے والے بھگوڑے ہوجاتے ہیں اور نوا ز شریف وہ نہیں ہیں۔
فیض آباد میں موجود دھرنا مظاہرین کے مطالبات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ زاہد حامد اکیلے نہیں ہیں جہنوں نے یہ بل بنایا ،بل کے بنانے سے لے کر اس کے پاس ہونے تک تمام ممبران اسمبلی اس میں برابر کے شریک ہیں،جو بھی انسانی غلطی ہوئی تھی اسے دور کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -