مراکش میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 15افراد ہلاک ،40 زخمی

مراکش میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 15افراد ہلاک ،40 زخمی
مراکش میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 15افراد ہلاک ،40 زخمی

  

رباط(ڈیلی پاکستان آن لائن) مراکش میں خوراک کے دوران بھگدڑ کے باعث 15افراد ہلاک جبکہ40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں اکثریت خواتین کی ہے۔

”آج یہ کام کرنے کا حکم ملا ہے ؟“عمران خان نے نواز شریف کے خلاف ٹوئٹ کیا تو مریم نواز نے ایسا سوال کردیا کہ خفیہ اداروں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

خبررساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق صوبے ایصوریہ کے قصبے بولالم میں اس وقت شدید بھگدڑ پیدا ہوگئی جب وہاں ایک این جی او کی جانب سے خوراک تقسیم کی جارہی تھی، بھگدڑ کے نتیجے میں 15افراد ہلاک جبکہ40سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کے امکانات بھی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی