نوازشریف نے جلسے میں عدلیہ پرالزامات لگائے، حکومت مدت نہیں ’’ عدت ‘‘ پوری کر رہی ہے: فواد چوہدر ی

نوازشریف نے جلسے میں عدلیہ پرالزامات لگائے، حکومت مدت نہیں ’’ عدت ‘‘ پوری ...
نوازشریف نے جلسے میں عدلیہ پرالزامات لگائے، حکومت مدت نہیں ’’ عدت ‘‘ پوری کر رہی ہے: فواد چوہدر ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان تحریک انصاف فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جلسے میں عدلیہ پرالزامات لگائے،شریف فیملی سزا کی طرف جارہی ہے ،  حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے۔

مراکش میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 15افراد ہلاک ،40 زخمی
نجی چینل”دنیا نیوز“کے پروگرام ”ٹونائیٹ ود معید پیرزادہ “میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوا د چوہدری کا کہنا تھاکہ موجودہ دورمیں این آراوبہت مشکل ہے،اب نوازشریف کواین آراونہیں ملے گا۔انہوں نے مز ید کہاکہ میاں صاحب کا نظریہ پاناما کیس میں قوم نے دیکھ لیا،ضمیروں کی تجارت میاں صاحب کا تعارف اور پہچان ہے،  ہائیڈپارک فلیٹس کی ملکیت سے نوازشریف نے ا نکارنہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں ، حکومت مدت نہیں’’ عدت‘‘  پوری کر رہی ہے،  وزیر اعظم تو اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پا رہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ملک کا وزیر اعظم کون ہے اور وزیرخزانہ کون؟ اس راز کا جواب دینے والے کو کروڑ روپیہ انعام دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے،صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ انکے اکاؤنٹس میں کیسے آیا؟۔

مزید :

قومی -