”چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا کیچ چھوٹا تو لگا میچ ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ فخر زمان کا ۔۔۔“محمد عامر نے پہلی مرتبہ دل کی بات بتا دی

”چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا کیچ چھوٹا تو لگا میچ ہاتھ سے نکل گیا ...
”چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا کیچ چھوٹا تو لگا میچ ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ فخر زمان کا ۔۔۔“محمد عامر نے پہلی مرتبہ دل کی بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کو کرائی گئی لگاتار دو گیندوں نے انگلینڈ میں میری ساکھ بدل کر رکھ دی ۔ان کا کہنا ہے کہ بحثیت باولر اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، تھوڑا بدقسمت بھی رہا کہ میری گیند پر کیچز بھی ڈراپ ہوئے لیکن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میری کارکردگی متوازن رہی۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامرنے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی کو کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود اگلی ہی گیند پر دوبارہ آوٹ کرنے کے حوالے سے سوال پر عامر نے کہا کہ ان دو گیندوں نے برطانیہ میں میری ساکھ ہی بدل کر رکھ دی، کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اگلی گیند پر کوہلی کا دوبارہ آوٹ ہونا بڑی کامیابی تھی کیونکہ ہم وہیں پر 60 سے 70 فیصد میچ جیت چکے تھے کیونکہ بھارتی ٹیم کوہلی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔انہو ں نے بتا یاکہ جب کیچ چھوٹا تھا تو مجھے لگا کہ آدھا میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ مجھے فوراً ہی فخر زمان کا نوبال پر آوٹ ہونا یاد آیا جنہوں نے اس کے بعد سنچری بنا دی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کوہلی اگلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ بحیثیت باولر اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پانچ سال بعد کم بیک کیا اور تینوں فارمیٹس اور لیگ کھیل رہا ہوں کیونکہ پانچ سال میں کوئی کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ فرسٹ کلاس میں بھی بمشکل پانچ میچ کھیلے تھے تو اس لحاظ سے تو میں اپنی کارکردگی سے بہت حد تک مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال کرکٹ کے میدانوں سے دور رہنے کے باوجود ٹیم میں واپسی پر اپنی فٹنس کو برقرار رکھا اور سال میں پاکستان کی جانب سب سے زیادہ اوورز کرانے والے باو¿لرز میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران تھوڑا بدقسمت بھی رہا کہ میری گیند پر کیچز بھی ڈراپ ہوئے لیکن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میری کارکردگی متوازن رہی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

کھیل -