”کیا آپ کی گیند میں سوئنگ ختم ہو گیا ؟“محمد عامر نے اس سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”کیا آپ کی گیند میں سوئنگ ختم ہو گیا ؟“محمد عامر نے اس سوال پر ایسا جواب دے ...
”کیا آپ کی گیند میں سوئنگ ختم ہو گیا ؟“محمد عامر نے اس سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر کرکٹ میں سوئنگ کا مارجن کم ہو گیا ہے،اب باولرز کو سوئنگ وکٹیں بھی نہیں مل رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ باولرز کیلئے سازگار وکٹ ہو ورنہ عام طور پر بیٹنگ ٹریکس ہی بن رہے ہیں۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے نمائندے محمد عامر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی سوئنگ ختم ہو گئی ہے ؟۔اس سوال پر انہوں نے سوئنگ ختم ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں باولنگ کیلئے سازگار وکٹیں تھیں اور ڈیوک کا بال استعمال ہو رہا تھا تو وہاں گیندبہت سوئنگ ہو رہی تھی۔انہوں نے مزید بتا یا کہ فاسٹ باولر نے کہا کہ انڈیا اور آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر ہمیشہ ہی کچھ خاص کرنے کا دل کرتا ہے کیونکہ یہ دونوں دنیا کی انتہائی مشکل ٹیمیں ہیں جبکہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے تو ہماری باڈی لینگویج ہی مختلف ہوتی ہے کیونکہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ اگر ہم نے یہاں پرفارم کیا تو دنیا میں ایک الگ ہی امیج جائے گا اور بحیثیت کھلاڑی اہمیت بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : کھیل