پاکستان میں وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی: مولابخش چانڈیو

پاکستان میں وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی: مولابخش چانڈیو
پاکستان میں وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی: مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کاتصور کہیں نظرنہیں آرہا،عدالت نے کہا کہ دھرنے والوں کو ہٹاو،اسی عدالت نے یہ بھی کہاکہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنمامولابخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ پنجاب کے وزرا تعصب کی باتوں کوہوادیتے ہیں،خیبر پختونخوا میں جو دعوے کیے وہ جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں خواتین کی جتنی توہین ہوئی کہیں نہیں ہوئی۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرالزامات لگانےوالے تھک گئے،ہم گالیاں نہیں دیتے پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں۔سینر رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کولاحق خطرات ختم نہیں ہوئے، پیپلزپارٹی ہردورمیں سرگرم رہی ہے،کہاگیاپیپلزپارٹی ختم ہوگئی تو پھر آج کون سی جماعت نظرآرہی ہے؟یہ پیپلزپارٹی کی جماعت ہی ہے جو ہر جگہ نظر آرہی ہے۔

مزید :

قومی -