علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہت جلد فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان کردیا ۔

مراکش میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 15افراد ہلاک ،40 زخمی
تفصیلات کے مطابق تعلیم بالغاں پروگرام کے پہلے لیول کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا کہناتھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک کیمپس فاٹا میں بھی بنایا جائے گا اور آئندہ سمسٹر سے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی تعلیم بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ان پڑھ لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھانا صدرقہ جاریہ ہے اور معاشرے کی سب سے بڑی خدمت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اوپن یونیورسٹی کے اس پراجیکٹ کی تقلید کریں گے اور ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -