بیجنگ کے جنوبی علاقے میں مکان میں خوفناک آتشزدگی ،19افراد ہلاک ، 8زخمی
بیجنگ (آئی این پی) بیجنگ کے جنوبی دازنگ ڈسٹرکٹ میں ایک مکان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا میں کیمپس بنانے کا اعلان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میونسپل فائرڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جو ڈازنگ ڈسٹرکٹ کے موضع زن جیان میں پیش آیا ، اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والے ٹرک اور فائرمین فوری طورپر جائے وقوعہ بھیج دیئے گئے جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا، لیکن اس وقت تک بد قسمتی سے 19افراد جان کی بازی ہار چکے تھے لیکن زخمی ہونے والے 8افراد کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات کیلئے ایک ٹیم مقررکی جائے گی ۔