دنیابھر میں امریکی فوجی اڈے جنسی جرائم کے مراکزکا انکشافات

دنیابھر میں امریکی فوجی اڈے جنسی جرائم کے مراکزکا انکشافات
دنیابھر میں امریکی فوجی اڈے جنسی جرائم کے مراکزکا انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے پہلی بار فوج کے اندرون اور بیرون ملک قائم فوجی اڈوں میں ہونے والے جنسی جرائم کے متعلق چونکا دینے کے لیے انکشافات کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکا کے اندر اور باہر دوسرے ملکوں میں قائم کردہ امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے جنسی تشدد اور جنسی جرائم کے ہزاروں واقعات کی شکایات ملی ہیں جبکہ فوج ان واقعات کی چھان بین کررہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جنسی تشدد اور اس طرح کے دیگر گھناؤنے جرائم میں ریاست ورجینیا میں قائم ’نور فالک‘ بحری اڈہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک جنوبی کوریا میں قائم امریکی فوجی اڈوں پربھی جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ جنسی ہراسانی کے یہ واقعات خواتین کو نازیبا اور غیر مناسب انداز میں چھونے سے لے کر ان کی آبرو ریزی جیسے واقعات تک پھیلی ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ 2016ء میں فوج میں خدمات انجام دینے والے کم سے کم3 اہلکاروں کو جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی کوریا میں قائم کردہ امریکی فوجی اڈے سے گزشتہ برس 211 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے جب ورجینیا میں قائم نورفالک نیوی اڈے پر جنسی تشدد کے 270 واقعات رونما ہوئے ہیں۔