وزیر داخلہ کی ربیع الاول کے تقدس میں دھرنا ختم کرنے کی اپیل

وزیر داخلہ کی ربیع الاول کے تقدس میں دھرنا ختم کرنے کی اپیل
وزیر داخلہ کی ربیع الاول کے تقدس میں دھرنا ختم کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا مظاہرین سے اپیل کی ہے وہ ربیع الاول کے تقدس میں دھرنا ختم کر دیں،ربیع الاول امت مسلمہ کیلیے خوشیوں اوربرکتوں کامہینہ ہے،قوم کواتحاد سے عید میلادالنبیﷺ منانے کا موقع دیاجاناچاہیے۔

وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ختم نبوت قانون کوپہلے سے ز یادہ مضبوط کیا،لوگوں کے مذہبی جذبات ابھارے جا ر ہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئے متبادل جگہ دینے کوتیارہیں، ختم نبوت پرقوم متحدہے نجانے لوگوں کوکیوں مشکلات میں ڈالاجارہاہے؟
احسن اقبال کہتے ہیں کہ ہم شواہدکے بغیرکسی کوکیسے فارغ کر سکتے ہیں ،کمیٹی بن چکی ہے ا س کی رپورٹ کاانتظار کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -