سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے ایک اور کیمپس مختص

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے ایک اور کیمپس مختص
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے ایک اور کیمپس مختص

  



ریاض (این این آئی)امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے کیمپس میں ایک جگہ مخصوص کردی۔

فنگر اور چہرہ شناسی کے بعد پسینے کی بو موبائل فون کا لاک کھولے گی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ ٹریفک قوانین او ریونیورسٹی کی ترقیاتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ سکھانے والی جگہ کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ تدریسی عملے ، طالبات اور ملازمائیں ڈرائیونگ سیکھیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امیرہ نورہ یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور امام یونیورسٹی دمام بھی اپنے یہاں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی جگہیں مخصوص کرچکی ہیں جبکہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا چوتھا اقدام ہے۔

مزید : عرب دنیا