ممتاز دانشور، کالم نگاراور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کے کالموں کا مجموعہ ’’ دو ٹوک ‘‘ چھپ کر مارکیٹ میں آ گیا

ممتاز دانشور، کالم نگاراور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کے کالموں ...
ممتاز دانشور، کالم نگاراور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کے کالموں کا مجموعہ ’’ دو ٹوک ‘‘ چھپ کر مارکیٹ میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے والے باکردار اور روشن ضمیر سول سرونٹ ، ممتاز دانشور، کالم نگاراور سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد  چیمہ کی پہلی کتاب ’’دو ٹوک باتیں‘‘  بڑی مقبول ہوئی تھی، اب ان کے کالموں کا مجموعہ  دوسری کتاب کی شکل میں چھپ کر مارکیٹ میں آ  گیا ہے ، جس میں پاکستانی قوم کو لاحق امراض کی تشخیص بھی ہے اور اسکا علاج بھی ۔کتاب میں  سول ملٹری تعلقات کا ایک محب وطن دانشور کی نگاہ سے دردمندانہ اور بیباک تجزیہ کیا گیا ہے اور تمام فریقین کو انکی ذمّہ داریوں کا احساس دلایا گیا ہے، جسکا مطالعہ سیاست میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کیلئے بے حد ضروری ہے۔ کتاب میں موجودہ اور مستقبل کے سول سرونٹس کی راہنمائی کیلئے بڑی اہم تحریریں ہیں۔

مصنّف نے (جو خود نوجوان افسروں کیلئے رول ماڈل ہیں) اپنے " رول ماڈل "پر بھی اہم مضمون لکھا ہے۔مصنّف نے پہلی بار تھانہ کلچر میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کا قابلِ عمل حل دیا گیا ہے جسکا مطالعہ ہر پولیس افسر اور ہر سرکاری ملازم کیلئے بڑا مفید ہے۔ کتاب میں خطرناک ترین مجرموں سے مڈ بھیڑ کے دلچسپ واقعات بھی ہیں اور ملک کی تقدیر بدلنے کے نسخے بھی ،  اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر بھی ہے اور انہیں تقسیم کرنے کی سازش کی نشاندہی بھی۔ اہم غیر مسلم شخصیات کے اسلام قبول کرنے اور دنیا میں ہی سزا وجزا ملنے کے روح پرور واقعات بھی ہیں۔کتاب میں عمران خان سے مصنّف کی اہم ملاقات کا حال بھی ہے اور خدشات کا ذکر بھی ۔ مصنّف کی چند معرکة الآ راءتقریروں کا دلچسپ تذکرہ بھی کتاب میں موجود  ہے۔ذوالفقار چیمہ نے کتاب میں  کئی ملکوں کے دلچسپ اور معلومات افزا سفر نامے بھی شامل کئے ہیں۔’’دوٹوک ‘‘ میں  زراعت کی زبوں حالی کا ذکر بھی ہے اور اسکی بہتری کیلئے ایسی سفارشات دی گئی ہیں جو ہر کسان کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے نام بڑے اہم نوعیّت کے خط بھی کتاب میں شامل ہیں جبکہ  اہم ترین موضوعات پر ایسے مضامین ہیں جنکا مطالعہ ہر ٹیچر کیلئے بے حد مفید ہے۔ طنزو مزاح پر مشتمل تحریریں بھی اس میں شامل کی گئی  ہیں۔ مصنّف کے کچھ مضامین رلاتے ہیں ، کچھ ہنساتے ہیں اور کچھ گدگداتے ہیں،  یہ کتاب سنگِ میل پبلشرز (لاہور) نے شائع کی ہے۔

مزید :

ادب وثقافت -