گوادر بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات
گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات،وفد کی قیادت چیئر مین احمد اقبال بلوچ نے کی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات،وفد کی قیادت چیئر مین احمد اقبال بلوچ نے کی وفد میں سیکرٹری جنرل باسط محمود ، سینئر وائس چیئرمین محمد آصف مون، وائس چیرمین محمود خان ، میڈیا سیکرٹری باقر بلال سمیت چاروں صوبوں سے گوادر میں کام کرنے والے بلڈرز کی بڑی تعداد شامل تھی ،ملاقات میں چیئرمین گوادر پورٹ اٹھارٹی ،کمشنر مکران ڈویژن ،ڈی سی گوادر اورڈی جی جی ڈے اے سمیت مختلف افسران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے وفد کو گوادر کی ترقی کو تیز تر کرنے اوروفد کے جملہ مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کروائی ۔