’’ نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد رائے ونڈ تبلیغی مرکز پہنچے اور حاجی عبد الوہابؒ کو چندے کی خطیر رقم پیش کی لیکن انہوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ۔۔۔‘‘ایسا انوکھا واقعہ کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

’’ نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد رائے ونڈ تبلیغی مرکز پہنچے ...
’’ نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد رائے ونڈ تبلیغی مرکز پہنچے اور حاجی عبد الوہابؒ کو چندے کی خطیر رقم پیش کی لیکن انہوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ۔۔۔‘‘ایسا انوکھا واقعہ کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی تبلیغی جماعت کے امیر ،جید عالم دین اور ولی کامل مولانا حاجی عبد الوہاب کی  تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے وسیع و عریض پنڈال میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ملک بھر کے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ، مولانا حاجی عبد الوہاب سادگی اور عجز و انکساری کا چلتا پھرتا نمونہ تھے ،انہوں نے زندگی بھر طمع و لالچ کو اپنے قریب بھی نہ پھٹکنے دیا ،ایک بار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب ان سے ملاقات کے لئے گئے اور بھاری نذرانہ پیش کرنا چاہا تو آگے سے مولانا حاجی عبد الوہاب نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے اہم ذمہ دار مولانا اسرار مدنی کا کہنا ہے کہ مولانا حاجی عبد الوہابؒ مرحوم نے زندگی بھر انتہائی مشقت اور جہد مسلسل کیساتھ دعوتی تحریک کو آگے بڑھایا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں کوئی ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھا، بعض پیروں فقیروں نے ان کو مسجدوں سے نکال دیا، کئی بار ان پر حملے ہوتے رہے، نہ تو سیکیورٹی لی،نہ تشہیر، نہ حالات سے متاثر ہوئے نہ مال و زر سے۔انہوں نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ میاں نواز شریف وزیراعظم بنے تو ایک بارائیونڈ تبلیغی مرکز تشریف لائے، میاں نواز شریف  حاجی عبد الوہابؒ  صاحب کے پاس گئے اور ان کو ایک خطیر رقم بطور چندہ پیش کرنا چاہا، حاجی صاحب نے کہا میاں صاحب ! ہمیں پیسے نہیں آپ کا وقت چاہئے،اگر آپ اللہ کی راہ میں تین دن دے سکتے ہیں یا چالیس دن ؟ تو بسم اللہ!جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ حاجی صاحب اتنے پیسے آفر کرنیوالا آپ کو کوئی اور نہیں ملیگا، آگے سے جوابا حاجی عبد الوہابؒ صاحب نے فرمایا ! میاں صاحب! آپ کو اتنی خطیر رقم واپس کرنیوالا بھی کوئی نہیں ملیگا!۔

مزید :

قومی -