ایل این جی اور کوئلے پر بجلی پیدا کرنے کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فرخ سلیم

ایل این جی اور کوئلے پر بجلی پیدا کرنے کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کی ...
ایل این جی اور کوئلے پر بجلی پیدا کرنے کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فرخ سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے ترجمان برائے معیشت و توانائی ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستانی درآمدات کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے،ایل این جی اور کوئلے پر بجلی پیدا کرنے کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے،معاشی مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں’’سرمایہ پاکستان کمپنی‘‘ بنائی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ  پاکستانی درآمدات کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے،ایک تو بجلی کا مہنگا ہونا، دوسرے گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں اور تیسرا مسئلہ  یہ ہے کہ یہاں ٹیکس کی شرح بلند ہے، ان کی وجہ سے برآمدات کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے نے کوئلے پر مہنگی بجلی پیدا کرنے کے ایسے معاہدے کیے جو پندرہ بیس برس تک جاری رہیں گے، اس کے علاوہ ایل این جی کے بھی مہنگے معاہدے کیے، ان معاہدوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل پاکستان کے پاس 17 ارب ڈالر کے قریب زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے لیکن روپے کی قیمت کم نہ کرنے کی اسحاق ڈار کی ضد نے انہیں خطرناک حد تک کم کر دیا، اگر وہ تھوڑا تھوڑا کر کے روپے کی قدر کم کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس کے ذریعے چار ہزار ارب روپیہ اکٹھا کرتے ہیں اور 1100 ارب روپیہ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں ڈبو دیتے ہیں، معاشی مسائل حل کرنے کے لیے ’سرمایہ پاکستان کمپنی‘ بنائی جا رہی ہے جس کی سربراہی خود وزیراعظم پاکستان عمران خان کریں گے۔