بائیکو ڈی ایچ اے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا اسپانسربن گیا

بائیکو ڈی ایچ اے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا اسپانسربن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی 20سے 24نومبر کے دوران کراچی کے ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں ہونے والی ڈی ایچ اے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کو اسپانسر کرے گی۔ ٹرافی تیرہ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان واپس آئی ہے اور یہ پاکستان مین بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دنیا کے 17 ممالک بشمول پاکستان ، یو ایس اے، کینیڈا ، آسٹریلیاء، اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی آصف نواز اسکواش کامپلکس میں ہونے والے ان مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے وائس پریذیڈنٹ اظفر سعید بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ بائکو ڈی ایچ اے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ2018 کو اسپانسرکر کے بہت مسرت محسوس کر رہا ہے۔ بائیکو کھیلوں سمیت دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔ ہم اس بات پر مسرور ہیں کہ یہ ٹورنا منٹ ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان واپس آرہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈی ایچ اے کریک کلب اور اسکواش ایسو سی ایشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انہوں نے اس ٹورنا منٹ کے انعقاد کیلئے بہت شاندار انتظامات کئے ہیں ۔ حا ل ہی میں کئے گئے ایک اعلان میں یہ بات بتائی گئے کے تین طرفہ شیشے کی دیواروں والے اس اسکواش کورٹ میں 650 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ان مقابلوں کیلئے ایک نیا لکڑی کا فرش بھی بچھایا گیا ہے۔ مزید براں 4 میں سے دو اسکوا ش کورٹ پریکٹس کیلئے جبکہ 2 ٹورنامنٹ کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔