حاجی عبدالوہاب کی وفات پر محمد حسین محنتی کا اظہار تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گھرے دکھ کا اظہار اور ان کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ موت برحق ہے مگر حاجی عبدالوہاب کی وفات سے قوم وملک ایک بزرگ ہستی اور عالم باعمل انسان سے محروم ہوگئی ہے، سیرت وکردار کی تعمیر کیلئے وقف کررکھی تھی اور دنیا وآخرت کی کامیابی بھی دعوت دین کے کام کرنے میں ہے، دنیا اور مال ودولت دکھاوا اور دھوکے کے سامان کے سوا کچھ نہیں ہے، صوبائی امیر نے مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Ba