سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوْ ق دیئے جائیں، انتخاب عالم

سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوْ ق دیئے جائیں، انتخاب عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد کی منظوری کاخیرمقدم کرتے کہا ہے کہ مارٹن ،کلیٹن کوارٹر زسمیت دیگر سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرزکے ہزاروں مکین سال ہاسال سے وہاں آباد ہیں ،انہوں نے اپنا سب کچھ ان گھروں پر خرچ کردیا،ان کے بچے بھی وہیں جوان ہوئے ہیں ،ماضی میں ان سے مالکانہ حقوق دینے کے وعدے کیے گئے تھے ،مگراب انہیں بے دخل کیا جا رہا ہے ،انتخاب عالم سوری نے مارٹن اورپاکستان کوارٹرزکے رہائشیوں پر حالیہ تشددکی پر افسوس کا اظہار کیا اورسندھ اسمبلی کی جانب سے مذمت کو بھی سراہا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طاقت کااستعمال کرنے سے گریز کرے اور مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے۔