ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی سرکاری سرپرستی کی جائے ،ڈاکٹرسید ذاکر عزیز

ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی سرکاری سرپرستی کی جائے ،ڈاکٹرسید ذاکر عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) چیئرمین سادات بیتی سادات (حبوا)میڈیکل ٹرسٹ اور کراچی کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید ذاکر عزیز نے ایک خط میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ہومیو پیتھک کے غریب مریضوں کو سستے اور موثر علاج کے لیے سرکاری سرپرستی کی جائے اور قومی اسمبلی میں منظور کیے جانے والے قانون کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک کے طبی معالجین کو گریڈ 17میں تعینات کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے بغیر آپریشن کے علاج ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی سے عوام کی بہتر انداز میں دادرسی ہوسکے گی ۔انہوں نے استدعا کی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری ایکشن لیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں ۔