کوئٹہ میں دھماکہ ، 3سکیورٹی اہلکار شہید ، 4زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطا بق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ دھماکہ