سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کیس کی سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی

سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کیس کی سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی
سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کیس کی سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزرائے اعظم کےخلاف غداری کیس میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے التوا کی درخواست منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کےخلاف دفعہ چھ کی کارروائی کےلئے دائر درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا اور نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم دونوں سابق وزرائے اعظم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا تھا جس کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر پیمرا کے ایگزیکٹیو رکن اشفاق جمانی اور لیگل ایڈوائزر طاہر تارڈ پیش ہوئے تاہم درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست پر سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے، شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیر اعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے۔