پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد سیکرٹری جنرل ارشد داد کی قیادت میں چین روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد سیکرٹری جنرل ارشد داد کی قیادت میں چین ...
پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد سیکرٹری جنرل ارشد داد کی قیادت میں چین روانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد چین روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کا وفد چین میں 7 روزتک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالمالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد