عمران خان کے یواے ای سے وطن واپس پہنچتے ہی تحریک انصاف کا وفد کس ملک روانہ ہوگئے؟ خبرآگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا 20 رکنی وفد چین روانہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوگیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد وفد کی قیادت کررہے ہیں۔تحریک انصاف کا وفد چین میں 7 روزتک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالمالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔